18 اپریل، 2014، 7:37 PM

ماؤنٹ ایورسٹ

ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 12 گائیڈ ہلاک

ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 12 گائیڈ ہلاک

مہر نیوز/ 18 اپریل / 2014 ء :دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 12 مقامی گائیڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہدنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ پر برفانی تودہ گرنے سے 12 مقامی گائیڈ ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق برفانی تودہ ماؤنٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ سے قریب 5 ہزار 800 میٹر کی بلندی پر "پاپ کارن فلیڈ"  نامی مشہور مقام پر مقامی وقت کے مطابق صبح ساڑھے 6 بجے گرا جس کے نتیجے میں 12 نیپالی گائیڈ ہلاک اور 3 لاپتہ ہوگئے۔ حکام نے گائیڈوں کی ہلاکت کو ماؤنٹ ایورسٹ کی تاریخ کا سب سے حادثہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں لاپتہ ہونے والے گائیڈوں کی تلاش کی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ 1953 سے اب تک 8 ہزار 848 میٹر بلند اس چوٹی کو 3 ہزار سے زائد لوگ سر کر چکے ہیں جب کہ اس دوران بہت سے کوہ پیما ہلاک بھی ہوچکے ہیں۔

News ID 1835223

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha